ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے پاس ہوئے کشتی حادثہ میں 15 ہندوستانی سیاحوں کی موت پر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے 11 جولائی کو اس سلسلے میں آفیشیل جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 15 مہلوکین میں 13 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سبھی 15 مہلوکین کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق کشتی پلٹنے سے تمل ناڈو کے 10، آندھرا پردیش کے 3 اور کیرالہ کے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔It is with profound grief that we share the list of 15 Indian nationals who have lost their lives in the tragic boat accident near Phuc Quoc Island today. The list has been recieved from the Vietnamese authorities.Our prayers are with the families of the deceased. The Embassy… pic.twitter.com/2fr2TjXuPp— India in Vietnam (@AmbHanoi) July 11, 2026ہنوئی میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے ویتنام کے فو کووک جزیرہ کے قریب کشتی پلٹنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’فو کووک کے قریب ہوئے دردناک کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے 15 ہندوستانیوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ہمیں بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ یہ فہرست ہمیں ویتنام کے افسران سے ملی ہے۔ ہماری دعائیں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہو چی منھ سٹی میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔‘‘جاری فہرست کے مطابق مہلوکین کے نام اس طرح ہیں: سنیل کمار (تمل ناڈو)، مروگا پربھو (تمل ناڈو)، سری دھر (تمل ناڈو)، شیخ عبداللہ (تمل ناڈو)، بالاجی (تمل ناڈو)، ونئے کمار (تمل ناڈو)، روی شنکر (تمل ناڈو)، بابو کپوسوامی (تمل ناڈو)، الاگوراجن شیواسوامی (تمل ناڈو)، نالاپیٹا روی تیجا (آندھرا پردیش)، سری دھر مودیام (آندھرا پردیش)، جیہ لکشمی (آندھرا پردیش)، اویکوٹ چیریاں تھامس (کیرالہ)، لوینی تھامس (کیرالہ)۔Deeply saddened by the tragic boat capsizing near Phu Quoc Island, Vietnam, carrying Indian tourists.My heartfelt condolences to the families who have lost their loved ones. My thoughts are also with those who are still missing, and with their families enduring an agonising…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 11, 2026اس حادثہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے المناک حادثے پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن خاندانوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے، ان سے میری دلی تعزیت ہے۔ میری دعائیں ان افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہیں جو اب بھی لاپتہ ہیں اور کربناک انتظار سے گزر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں حکومت ہند اور وزارت خارجہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویتنامی حکام کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے جاری ریسکیو آپریشن میں ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کریں۔‘‘Our heartfelt condolences to the families who have lost their loved ones in the tragic capsizing of a boat carrying Indian tourists near Phu Quoc Island, Vietnam.We pray for the speedy recovery of those injured and hope for the safe return of everyone who is still missing. Our…— Congress (@INCIndia) July 11, 2026کانگریس نے بھی اس حادثہ پر اظہار غم کیا ہے۔ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں پارٹی نے لکھا ہے کہ ’’ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب ہندوستانی سیاحوں کو لے جانے والی کشتی کے اندوہناک طور پر پلٹ جانے سے جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان سے ہم دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں‘‘ پارٹی نے مزید کہا کہ ’’دعا کرتے ہیں کہ جو افراد اب بھی لاپتہ ہیں، وہ بحفاظت واپس لوٹ آئیں۔ اس دل خراش سانحے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں۔‘‘