بنگلادیش میں تباہ کن بارشیں، درجنوں افراد جان سے گئے

Wait 5 sec.

ڈھاکا (11 جولائی 2026): بنگلادیش میں کئی روز سے جاری تباہ کن بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان سے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے مختلف شہریوں میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ جیسے حادثات رونما ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہیں۔ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارشوں سے 10 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے، چٹاگرام، کوکس بازار، بندربان اور حبی گنج بُری طرح متاثر ہیں۔بنگلادیش دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ قدرتی آفتیں آتی ہیں، جہاں ہر سال مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلاب، دریاؤں کا کٹاؤ اور لینڈسلائیڈنگ کے حادثات عام ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید بارشیں اب پہلے سے کہیں زیادہ اور تیز ہو رہی ہیں، جس سے ان آفتوں کی تباہی اور سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔