رام مندر نذرانہ چوری سے پیپر لیک تک، کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال نے بی جے پی کو دکھایا آئینہ

Wait 5 sec.

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے گزشتہ بدھ اور جمعرات کو اتراکھنڈ کانگریس کمیٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقات کر کے کئی اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اس تعلق سے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے یہاں تمام لیڈران پوری مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہم کامیاب ہوں گے۔ گزشتہ روز ہم نے پولیٹیکل افیئرز کمیٹی کی میٹنگ کی۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدور کے ساتھ 4 گھنٹے تک اجلاس جاری رہا۔ اس کے علاوہ موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی ملاقات کی گئی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اتراکھنڈ کی عوام بی جے پی حکومت سے مایوس اور غصے میں ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ریاست میں حکومت تبدیل ہونی چاہیے، اور ہم عوام کے ساتھ مل کر یہاں تبدیلی لائیں گے۔‘‘The Congress Party will fight the Uttarakhand Assembly election unitedly, without any differences, and we will win decisively.Under the leadership of Congress President Shri Mallikarjun Kharge, CPP Chairperson Smt. Sonia Gandhi ji and Leader of Opposition Shri Rahul Gandhi, we… pic.twitter.com/bLCUr5Kj0l— Congress (@INCIndia) July 10, 2026میڈیا اہلکاروں کے سامنے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’اتراکھنڈ کا نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے اور نقل مکانی پر مجبور ہو رہا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں بی جے پی حکومت نے بے روزگاری کم کرنے اور نقل مکانی روکنے کے لیے کیا کیا؟ بدعنوانی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ خود بی جے پی کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ یہاں کمیشن لیا جاتا ہے اور وزیر اعلیٰ خود اس کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہی تمام مسائل کے ساتھ کانگریس پارٹی انتخابات میں اترے گی، کیونکہ ہم یہاں کی عوام اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ وہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’کانگریس پارٹی اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب متحد ہو کر، بغیر کسی اختلاف کے لڑے گی اور ہم فیصلہ کن کامیابی حاصل کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی قیادت میں ہم ریاست میں آئندہ انتخاب جیتیں گے۔‘‘उत्तराखंड का युवा बेरोजगारी से परेशान है और पलायन कर रहा है।ऐसे में सवाल है- 10 साल में BJP सरकार ने बेरोजगारी कम करने और पलायन रोकने के लिए क्या किया?भ्रष्टाचार भी एक बड़ी समस्या है। BJP के विधायक तक कहते हैं कि यहां कमीशन लिया जाता है और खुद CM इसे बढ़ावा दे रहे हैं। इन… pic.twitter.com/Raofw9lVid— Congress (@INCIndia) July 10, 2026کانگریس جنرل سکریٹری نے نیٹ پیپر لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں پر بھی اپنی بات رکھی۔ انھوں نے امتحانات میں بے ضابطگی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ’’طلبا کی آواز بلند کرنے کے لیے حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون آ رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’بڑے پیمانے پر پرچہ لیک کے واقعات ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ اب پیپر لیک گھوٹالوں کے لیے جانا جانے لگا ہے۔ اس لیے کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات میں اس مسئلے کو بڑے پیمانے پر اٹھائے گی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ہم ایک منشور کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، جو پوری ریاست کا دورہ کرے گی اور کسانوں، خواتین، طلبا سمیت عام لوگوں سے مسائل جمع کرے گی۔ اس کے بعد ہم اتراکھنڈ کے لیے ایک مضبوط اور جامع انتخابی منشور تیار کریں گے۔‘‘देश में NEET पेपर लीक और CBSE में हुई गड़बड़ियां बहुत बड़ा मुद्दा हैं। छात्रों की आवाज को बुलंद करने के लिए नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi 17 जुलाई को देहरादून आ रहे हैं। There have been massive question paper leaks. Uttarakhand is now becoming known for paper leak scandals.… pic.twitter.com/79aTxytUgT— Congress (@INCIndia) July 10, 2026رام مندر میں نذرانہ چوری سے متعلق بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ’’رام مندر میں بڑی چوری ہوئی ہے۔ نذرانے کی اس چوری کا ذمہ دار کون ہے؟ رام مندر ٹرسٹ کی تشکیل ہندوستان کے وزیر اعظم کی نگرانی میں کی گئی تھی۔ لاکھوں لوگوں نے اپنی عقیدت کی وجہ سے مندر کے لیے چندہ دیا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گزشتہ 20 برسوں سے وشو ہندو پریشد، بی جے پی اور آر ایس ایس رام مندر کے نام پر لوگوں سے چندہ جمع کر رہے ہیں۔ اب جبکہ بے ضابطگی کا معاملہ سامنے آیا ہے تو انھیں جوابدہ ہونا چاہیے۔‘‘A major theft has happened at the Ram Mandir. Who is responsible for this chanda chori?The Ram Mandir Trust was constituted under the supervision of the Prime Minister of India. Millions of people donated to the temple out of faith.For the last 20 years, the VHP, BJP, and RSS… pic.twitter.com/bbJ9DaILe4— Congress (@INCIndia) July 10, 2026کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے اور خاموشی اختیار کر لینے کا سنگین الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم کانگریس اور ہندوستان کی عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں کا جواب کیوں نہیں دے رہے؟ وزیر اعظم اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ آپ (رام مندر نذرانہ چوری معاملہ پر) سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دیتے؟‘‘ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مودی حکومت ان لوگوں کو بچانا چاہتی ہے جنہوں نے یہ چوری کی ہے۔