جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے امریکا کو 2025 کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔حوثیوں نے اس موقع پر امریکا کو کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں، سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جارہا ہے۔ایران جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، امریکی صدردوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سعودی عرب کی فوجی مدد سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے مارچ 2025 میں حوثیوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔