لندن: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔اس سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی فلم ساز جمائمہ گولڈ اسمتھ بزنس ٹائیکون کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں۔ View this post on InstagramA post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)مگر اب جمائما نے اپنی شادی کی نہ صرف تصدیق کردی ہے بلکہ تصاویر شیئر کرکے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جمائما گولڈ اسمتھ کے منگیتر کیمرون او رئیلی کون ہیں؟جمائما نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ لکھی جس کا مطلب ہے کہ اُن کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئی تھی۔