امریکا میں بس حادثے کی لائیوکوریج کرنیوالا نیوز ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، پائلٹ اور خاتون رپورٹر سمیت 3 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

لاس اینجلس: بس حادثے کی لائیو کوریج کے دوران نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئی ، جس کے نتیجے میں خاتون صحافی اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس: امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز چینل کا ہیلی کاپٹر خود المناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود خاتون صحافی، پائلٹ اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت امریکی نیوز چینل ‘این بی سی’ پر اس ہیلی کاپٹر سے بس حادثے کی لائیو فیڈ نشر کی جا رہی تھی۔فوری طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم براہِ راست نشریات کے دوران دکھائی جانے والی آخری فوٹیج میں ہیلی کاپٹر کی بلندی کم ہوتے وقت کاک پٹ میں خطرے کا الارم بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرنے سے قبل ہوا میں ہی آگ لگ گئی تھی۔زمین سے ٹکراتے ہی ہیلی کاپٹر کے دھماکے سے وہاں موجود چار گاڑیوں اور دو اسٹوریج کنٹینرز میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی۔سانحے کا سب سے دردناک پہلو یہ تھا کہ ہیلی کاپٹر زمین پر گرنے کے آخری لمحے تک لائیو فیڈ بھیجتا رہا، اور اب وہی فوٹیج اس المناک حادثے کی خبروں کا حصہ بن چکی ہے۔