سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں سعودی عرب کی تیل کی اہم پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا ہے کہ اس کی مرمت میں ایک ماہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور اس سے عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔