ایران جنگ کے ایک ماہ میں عرب ممالک کو 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا

Wait 5 sec.

قاہرہ(18 ستمبر 2026): ایران سے متعلق تنازع اور جنگ کے پہلے ہی مہینے عرب معیشتوں کو تقریباً 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ایران سے متعلق تنازع اور جنگ کے پہلے ہی مہینے عرب معیشتوں کو تقریباً ایک سو پچاس ارب ڈالر کا زبردست مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو کہ خطے کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے چار فیصد کے برابر ہے۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (اسکوا) کی ایگزیکٹو سیکریٹری ڈاکٹر رانیہ المشاط نے اس تشویشناک صورتحال کا انکشاف کیا ہے۔ڈاکٹر رانیہ المشاط کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کے ذریعے بحری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے ضروری اشیا کی ترسیل، معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیج فارس سے لے کر آبنائے ہرمز اور وہاں سے بحیرۂ احمر اور باب المندب تک کے بحری راستے ایک باہم جڑے ہوئے نظام کی طرح ہیں، جن کے ذریعے توانائی، خوراک اور دیگر تجارتی سامان دنیا بھر کی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔اقوام متحدہ کی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ بحران کے اثرات محض مقامی نہیں ہیں بلکہ اس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔اسی تناظر میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سطح پر فوری مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے تاکہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اہم بحری گزرگاہوں پر آمدورفت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔