’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری‘، ترنمول کا نام اور انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ

Wait 5 sec.

’’پہلے شیوسینا، پھر این سی پی اور اب ترنمول کانگریس۔ ہر بار ایک ہی پیٹرن۔ بی جے پی اور الیکشن کمیشن مل کر ایک پارٹی کو توڑتے ہیں، پھر اس کا انتخابی نشان چھین لیا جاتا ہے۔ جب پوری کی پوری پارٹی چوری ہو سکتی ہے، تو کروڑوں ہندوستانیوں کے ووٹ چوری ہونا بھی حیرانی کی بات نہیں۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کے بعد کیا ہے، جس میں ترنمول کانگریس کا نام اور انتخابی نشان منجمد کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔पहले शिवसेना, फिर NCP और अब तृणमूल कांग्रेस।हर बार एक ही पैटर्न - BJP और चुनाव आयोग मिलकर एक पार्टी को तोड़ते हैं। फिर उसका चुनाव चिन्ह छीन लिया जाता है।जब पूरी की पूरी पार्टी चोरी हो सकती है, तो करोड़ों भारतीयों के वोट चोरी होना भी हैरानी की बात नहीं।वोट चोरी। सरकार चोरी।…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 18, 2026دراصل مغربی بنگال میں ضمنی اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اور اس سے عین قبل الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دونوں ہی گروپوں کو نئے نام اور نئے انتخابی نشان کے ساتھ اپنے امیدوار کھڑے کرنے ہوں گے۔ یعنی ترنمول کانگریس کا نام اور ’2 پھول و گھاس‘ والا انتخابی نشان استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس فیصلہ پر راہل گاندھی نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری۔ یہ ہمارے جمہوری زوال کی علامت بن گئے ہیں۔‘‘’گیانیش کمار نے پی ایم مودی کو یومِ پیدائش کا تحفہ پیش کیا‘، ٹی ایم سی کا انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر کانگریس کا حملہسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری مینڈیٹ کی حفاظت کرنا ہے، لیکن اس کے برعکس وہ ان طاقتوں کی مدد کر رہا ہے جو عوام کے فیصلہ کو ہی پلٹ دیتے ہیں۔ انھوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ جنگ صرف ممتا بنرجی کی نہیں ہے، یہ ہر سیاسی پارٹی، ہر ووٹر کی جنگ ہے، جو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب چاہتا ہے۔‘‘