واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے، ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کریں گے ہی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی تین سو فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا پڑ سکتی ہیں ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا جب کہ ایران جنگ میں آئندہ اقدامات سے پہلے علاقائی شراکت داروں کی رائے سنوں گا۔پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی اور تیل برآمدی سے روکنے کے اقدامات سے مطمئن ہوں، ایرانی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ بہت بڑا اقدام ہو گا، تمام آپشنز زیرغور ہیں۔