واشنگٹن: امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی کہ ایرانی صدر پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے اہم وفد اور ضروری اسٹاف کا ویزا منظور کیا گیا ہے تاہم وفد میں شامل حکام کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔محکمہ خارجہ کے اہلکار کے مطابق میزبان ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائی گئی ہیں، ایرانی حکام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے میں شرکت کر سکیں گے تاہم یہ دورہ سفری پابندیوں کے تحت ہوگا اور ان پر بعض پابندیاں عائد ہونگی۔دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔روس اور چین کا اہم اقدام، امریکا کی ایران مخالف قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیاواضح رہے کہ 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔