سعودی عرب میں‌ کونسی چیزیں‌ لے جانا ممنوع ہیں؟

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں کون سی چیزیں ساتھ لے جانا ممنوع ہیں؟ ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق سعودی عرب میں داخلے کے وقت مسافروں کے سامان پر سخت قواعد و ضوابط لاگو ہوتے ہیں، جن پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زیڈ اے ٹی سی اے) عمل درآمد کراتی ہے۔ممنوعہ اشیاء میں نشہ آور ادویات اور شراب، جعلی کرنسی، اسلحہ اور گولہ بارود، آتش بازی (پٹاخے) اور ایسے الیکٹرانک آلات شامل ہیں جو نگرانی یا خفیہ ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے چھپے ہوئے کیمرے یا سننے والے آلات۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی اشیاء بھی ممنوع ہیں جو عوامی اخلاقیات یا ملکی قوانین کے خلاف سمجھی جاتی ہیں، جیسے بعض کتابیں، ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز، غیر رجسٹرڈ ادویات اور کچھ زرعی مصنوعات جیسے جائفل ۔ اسی طرح لیزر ڈیوائسز اور بجلی کے جھٹکے دینے والے آلات پر بھی پابندیاں موجود ہیں کیونکہ یہ عوامی سلامتی سے متعلق خدشات پیدا کر سکتے ہیں۔یہ پڑھیں: سعودی عرب نے بڑی پابندی ختم کردییہ تمام قواعد سعودی وزارت خزانہ کے فیصلے نمبر 2597 (24 رجب 1439 ہجری) اور کسٹمز سرکلر نمبر 340/21ایم کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔ ان قوانین کے مطابق کسٹمز حکام کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ممنوعہ یا غیر قانونی چیز کی تلاشی لیں، اسے ضبط کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کریں۔اگر کوئی شخص ان قوانین کی خلاف ورزی کرے تو اسے جرمانہ، سامان کی فوری ضبطی اور بعض صورتوں میں مزید قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکام کی جانب سے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سفر سے پہلے سعودی کسٹمز کی سرکاری ہدایات ضرور چیک کریں اور اپنے سامان میں موجود ہر چیز کو واضح طور پر ڈکلیئر کریں۔ کسی بھی مشکوک یا ممنوعہ چیز کو ساتھ لے جانے سے اجتناب ضروری ہے، کیونکہ معمولی غلطی بھی بڑی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔