مدینہ منورہ: سعودی عرب میں دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے مسجد نبویؐ میں روزانہ 25 ہزار قالینوں کی صفائی اور ان کی دیکھ بھال کے لیے موثر انتظامات کیے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی نمازیوں اور زائرین کی خدمت کے لیے دن بھر میں 153 مصلے بھی تیار کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق قالینوں کی صفائی دن میں چار مرتبہ 430 جدید مشینوں کی مدد سے کی جاتی ہے جبکہ روزآنہ 400 سے زائد قالین واش کئے جاتے ہیں، ضرروت کے مطابق 70 مرتبہ معائنہ اور مینٹینس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق سینیٹائزنگ اور قالینوں کو معطر کرنے کے لیے جاری آپریشنز میں 450 لیٹر سے زیادہ سینیٹائزر اور 250 لیٹر سے زیادہ خوشبویات کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔مسجد نبویؐ میں نماز کی جگہوں کو تیار رکھنے کے لیے روآنہ تقریبا 25 ہزار قالین بچھائے جاتے ہیں۔ ان میں 14 ہزار سے زیادہ صحنوں، 6 ہزار 150 راہداریوں اور 5 ہزار 500 قالین مقدس مسجد کی چھت پر بچھائے جاتے ہیں۔مسجد نبویؐ میں استعمال ہونے والے قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ قالینوں کو اعلیٰ معیار کی ہنرمندی اور رنگ کی پائیداری سے پہچانا جاتا ہے۔مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری!یہ تمام اقدامات مقدس مسجد میں زائرین اور نمازیوں کو ایک محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔