ڈھاکا: بنگلادیش میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔سزائے موت پانے والوں میں:عبیدالقادراے ایف ایم بہاؤ الدین نسیممحمد علی عرفاتشیخ فضل شمس پراشمینول حسین خان نکھلصدام حسیناور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔حسینہ واجد کو بڑا دھچکا، ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائدواضح رہے کہ بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم اور بھارت مفرور ہونے والی حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔