صرف 2 ہفتے میں ویزا! کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے زبردست موقع

Wait 5 sec.

اونٹاریو: کینیڈا نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان بنانے کا اعلان کردیا ، پروسیسنگ اب محض دو ہفتوں میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے غیر ملکی طلباء کی مجموعی تعداد میں کمی کے باوجود اعلیٰ تعلیم بالخصوص ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا طریقہ کار انتہائی آسان اور تیز کر دیا۔کینیڈین محکمہ امیگریشن نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے اسٹڈی پرمٹ کی درخواستوں پر محض دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ یکم جنوری 2026 سے پبلک اداروں میں زیرِ تعلیم ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء کو صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔گریجویٹ طلباء اپنے ساتھ اہل خانہ کو کینیڈا لانے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ بھی دیا جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کینیڈا میں 2024 کے مقابلے میں بین الاقوامی طلباء کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی کمی آئی ہے، تاہم گریجویٹ طلباء کا تناسب بڑھ کر 21 فیصد ہو گیا ہے جو گزشتہ سال صرف 12 فیصد تھا۔کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد دنیا بھر سے بہترین محققین اور ذہین ترین طلباء کو اپنے ملک میں راغب کرنا ہے۔