پی ایم مودی، کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ رہنماؤں کا صحافی پایل مہتا کے انتقال پر اظہار تعزیت

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے سینئر صحافی پائل مہتا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پایل مہتا جی ایک محنتی صحافی تھیں، جو ہمیشہ زمین سے مضبوطی سے جڑی رہیں اور اپنی رپورٹنگ میں قومی مسائل کی گہری سمجھ پیش کی۔ اپنے کام کے علاوہ، انہیں ان کی مہربانی اور گرمجوشی کے لیے بھی یاد کیا جائے گا، جس کے ذریعے انہوں نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ ان کا اچانک اور بے وقت انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے میری دلی تعزیت۔ دعا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حوصلہ رکھ سکیں۔ اوم شانتی۔‘‘Payal Mehta Ji was a hardworking journalist who remained firmly connected to the ground, bringing a deep understanding of national issues to her reporting.Beyond her work, she will be remembered for the kindness and warmth with which she touched so many lives. Her sudden and… pic.twitter.com/4uG7MmzGol— Narendra Modi (@narendramodi) September 20, 2026وزیر داخلہ امت شاہ نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سینئر صحافی پایل مہتا جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک مکمل پیشہ ور تھیں، جو کسی بھی معاملے سے متعلق ہر تفصیل اپنے قارئین اور ناظرین تک پہنچانے کے لیے پرعزم رہتی تھیں اور ایک گرمجوش شخصیت کی مالک تھیں۔ ایسی باصلاحیت اور محنتی صحافی کا بے وقت انتقال صحافت کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے سوگوار خاندان اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ایشور سے دعا گو ہوں کہ وہ انہیں اس گہرے دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔‘‘Deeply saddened by the demise of senior journalist Payal Mehta Ji.A thorough professional, committed to sharing every detail of information about an issue with her readers and viewers, and a person with a warm personality, was what defined her. The untimely passing of such a…— Amit Shah (@AmitShah) September 20, 2026کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’پایل مہتا جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک محنتی اور لگن سے کام کرنے والی صحافی تھیں، جنہوں نے پارلیمنٹ کی کوریج کی اور عوامی امور کی گہری سمجھ رکھتی تھیں۔ ان کا بے وقت انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے میری دلی تعزیت۔ دعا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حوصلہ رکھ سکیں۔‘‘ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والی صحافی پایل مہتا جی کے بے وقت انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے میری دلی تعزیت۔‘‘Deeply saddened by the passing of Payal Mehta ji. A hardworking and diligent journalist, she covered Parliament and had a keen understanding of public affairs. Her untimely passing is deeply distressing.My heartfelt condolences to her family, friends and colleagues. May they… pic.twitter.com/YGWN2IvgSY— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 20, 2026Saddened by the untimely demise of journalist Payal Mehta ji, who covered Parliament.My sincere condolences to her family, friends and colleagues.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 20, 2026قابل ذکر ہے کہ ملک کی معروف سینئر صحافی پایل مہتا کا انتقال ممبئی میں ہوا۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ہفتہ کی دیر رات مہتا نے بے چینی محسوس کی، جس کے بعد انہیں رات تقریباً 2 بجے اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ علاج شروع ہونے سے قبل ہی ڈاکٹروں کو ان کی نبض نہیں ملی اور انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پایل مہتا کو سیاسی صحافت کے میدان کی ماہر صحافی مانا جاتا تھا۔