عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ

Wait 5 sec.

مسقط : عمان کے تاریخی شہر مسقط کے ساحلی علاقے متراہ میں تیار ہونے والا کیبل کار منصوبہ ( ٹیلی فیرک) اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔سمندر کے اوپر سے گزرنے والا سب سے بڑا کیبل کار منصوبہ عمان کے وژن 2040 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے اور خطے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔عمان میڈیا رپورٹ کے مطابق زیرتعمیر کیبل کار منصوبہ جسے متراہ ٹیلی فیرک بھی کہا جاتا ہے نے بین الاقوامی حفاظتی جانچ کے عمل کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد منصوبے کا باقاعدہ افتتاح اور آپریشن شروع کردیا جائے گا۔افتتاح حتمی منظوری کے بعد ہوگاحفاظتی سرٹیفکیشن کے پہلے مرحلے میں منصوبے کے مکمل انفرا اسٹرکچر کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، حفاظتی سرٹیفکیشن سے متعلق دستاویزات اب متعلقہ عمانی حکام کو پیش کی جائیں گی۔منصوبے کی حتمی منظوری سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی سے حاصل کی جائے گی، جس کے بعد رائل عمان پولیس اور مسقط میونسپلٹی کی منظوری درکار ہوگی۔حکام نے تاحال منصوبے کے باضابطہ افتتاح یا عوام کے لیے سروس شروع کرنے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔اسٹیشنز کی تعمیر مکملمنصوبے کے تینوں اسٹیشنز کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، کیبل کار کے تین اسٹیشنز میں سلطان قابوس پورٹ اسٹیشن، ماؤنٹین یا سمٹ اسٹیشن اور حی الوَرد اسٹیشن شامل ہیں۔18کیبل کاریں اور وی آئی پی کیبنمتراہ کیبل کار کے لیے مجموعی طور پر 18 کیبنز تیار کیے گئے ہیں، عام کیبن میں بیک وقت 8 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ وی آئی پی کیبن میں 4 افراد سفر کرسکیں گے، منصوبے میں دو وی آئی پی کیبنز خصوصی استعمال کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔منصوبے کو متراہ کے سیاحتی اور تفریحی منظرنامے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم اس کے باضابطہ افتتاح کی تاریخ کا اعلان حتمی منظوریوں کے بعد متوقع ہے۔