آئی آئی ٹی بمبئی، ممبئی کے طلباء دوسرے سال کے طالب علم کی موت کے بعد کیمپس میں احتجاج کر رہے ہیں۔ طالب علم شعبہ انرجی سائنس اینڈ انجینئرنگ میں زیر تعلیم تھا۔ ادارے کے مطابق وہ جمعہ کو امتحان کے دوران امتحانی ہال میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔#WATCH | Mumbai, Maharashtra | DCP Dattatray Nalawade says, "A student died by suicide at IIT Powai today. Following this, some IIT students gathered and began protesting over their demands. Efforts are being made by the IIT administration to reach an amicable solution through… https://t.co/npWPmxhppn pic.twitter.com/O4tBCMtCYc— ANI (@ANI) September 18, 2026نیو ز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق آئی آئی ٹی بمبئی نے بتایا کہ طالب علم نے جوابات تک رسائی کے لیے امتحان کا سوالیہ پیپر چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کیا تھا۔ واقعے کے بعد طالب علم کے خلاف فوری طور پر کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ امتحان کے انسٹرکٹر اور محکمہ کے سربراہ نے بھی اس معاملے پر ان سے بات کی۔ ادارے کے مطابق بات چیت کے دوران طالب علم کی کونسلنگ کی گئی اور یقین دلایا گیا کہ اس واقعے سے اس کے تعلیمی مستقبل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے بعد طالب علم اپنے ہاسٹل کے کمرے میں واپس آگیا۔#WATCH | Mumbai, Maharashtra: IIT Powai (IIT Bombay) students hold a late-night protest following the death of a second-year student. pic.twitter.com/6G6L5DzZCp— ANI (@ANI) September 18, 2026طالب علم اس شام کے بعد اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ آئی آئی ٹی بمبئی نے طالب علم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ یعنی ادارے نے کہا کہ طالب علم کے دوستوں، ہم جماعتوں، اساتذہ اور واقعے سے متاثرہ دیگر افراد کو ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام موت کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔ ادھر طالب علم کی موت کے بعد آئی آئی ٹی بمبئی کیمپس میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔طالب علم کی موت کی خبر سننے ہونے کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے تشویش اور غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران طلبہ پورے واقعہ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ایک بیان میں، آئی آئی ٹی بمبئی نے کہا کہ وہ اس المناک واقعہ سے بہت دکھی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے متاثرہ طلباء، ہم جماعت اور اساتذہ کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔