’دیا جلانے کے لیے پیسہ ہے، ہمارے ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟‘ طالبہ کے سوال پر راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے جواب مانگا

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی ان دنوں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے ذریعے طلبہ اور نوجوانوں سے مکالمہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ 19 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے اندور پہنچے، جہاں انہوں نے طلبہ سے بات چیت کی اور ان کی تعلیم، ہاسٹل، روزگار اور مسابقتی امتحانات سے متعلق مسائل سنے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اندور میں مکالمے کے دوران ایک طالبہ نے ان سے ہاسٹل اور رہائش کے مسئلے کو لے کر سوال کیا۔"सरकार के पास दिया जलाने के लिए पैसा है - हमारे हॉस्टल के लिए क्यों नहीं?"यह सवाल कल इंदौर में एक छात्रा ने मुझसे पूछा।गाँव से पढ़ने शहर आई। हॉस्टल है नहीं, तो PG में रहना पड़ता है। सिर्फ़ सुरक्षित रहने में लाखों ख़र्च हो जाते हैं। हर महीने किराए की चिंता, और बेघर होने का डर…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 20, 2026کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اتوار (20 ستمبر) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سوال کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب مانگا۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں طالبہ کا سوال لکھا کہ ’’سرکار کے پاس دیا جلانے کے لیے پیسہ ہے، ہمارے ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں؟‘‘ ان کے مطابق یہ سوال کل اندور میں ایک طالبہ نے مجھ سے پوچھا۔ گاؤں سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے شہر آئی طالبہ نے کہا کہ ہاسٹل نہیں ہے، تو پی جی میں رہنا پڑتا ہے۔ صرف محفوظ جگہ پر رہنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔ ہر ماہ کرایے کی فکر اور بے گھر ہونے کا خوف رہتا ہے، اسی میں تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے۔ کئی لڑکیاں اسی وجہ سے تعلیم چھوڑ دیتی ہیں۔ صرف اس لیے کہ رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ رہائشی الاؤنس مہنگائی کے ساتھ نہیں بڑھتا اور اوپر سے بدعنوانی کی نذر ہو جاتا ہے۔راہل گاندھی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں وزیر اعظم مودی سے اس سوال کا جواب مانگتے ہوئے کہا کہ کیا اس بچی کے سوال کا کوئی جواب ہے؟ اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے قبل راہل گاندھی کوٹا، پونے، پریاگ راج اور دہرادون میں طلبہ سے بات کر چکے ہیں۔ ایک دیگر ’ایکس‘ پوسٹ میں ہفتہ کو راہل گاندھی نے لکھا تھا کہ ’’ملک پر ایک سسٹم نے تہہ در تہہ قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ سسٹم آخر ہے کیا؟ آر ایس ایس اور ’ہم دو، ہمارے دو‘ کی قیادت میں گنے چنے لوگوں نے مل کر ہندوستان کے ہر ادارے پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ حکومت ہو، کاروبار ہو، تعلیم ہو، صحت ہو، کھیل ہو، میڈیا ہو، عدلیہ ہو، الیکشن کمیشن ہو یا بیوروکریسی، اس سسٹم میں ہنر نہیں بلکہ پیسہ اور پہنچ اہمیت رکھتی ہے۔‘‘देश पर एक system का कब्ज़ा है - परत दर परत।कौन है ये सिस्टम?RSS और "हम दो, हमारे दो" की अगुवाई में गिनती के लोगों ने मिल कर भारत की हर संस्था पर अपना नियंत्रण कर लिया है।सरकार हो, व्यापार हो, शिक्षा हो, स्वास्थ्य हो, खेल हो, मीडिया हो, न्यायपालिका हो, चुनाव आयोग हो या… pic.twitter.com/NbvQpcmSo5— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 19, 2026راہل گاندھی مزید لکھتے ہیں کہ ’’اس قبضے کے خلاف، بدعنوانی کے خلاف اور ناانصافی کے خلاف طلبہ کی آواز ہی اس سسٹم کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اسی لیے سسٹم کو طلبہ سے خطرہ ہے، کیونکہ وہ سوال پوچھتے ہیں اور جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسی خوف کی وجہ سے سسٹم طالب علم نہیں بلکہ اندھ بھکت چاہتا ہے، طلبہ کو ہراساں کرتا ہے اور اندھ بھکتی کو فروغ دیتا ہے، تاکہ کوئی سوال نہ اٹھائے اور منمانی چلتی رہے۔‘‘