شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

Wait 5 sec.

(20 ستمبر 2026): شادی کی خوشی میں باراتیوں پستول سے ہوائی فائرنگ تو اکثر نے دیکھی اور سنی ہوگی مگر ایک شادی میں دولہا نے خوشی میں مشین گن سے فائرن کی۔شادی کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کئی ممالک میں معمول بن چکی ہے۔ شادی کی تقریبات میں باراتی خوشی میں پستول، رائفل یا دیگر آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جن میں کئی بار قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔تاہم ایک شادی کی تقریب ایسی ہوئی ہے، جس میں باراتیوں نے نہیں بلکہ دولہا نے شادی کی خوشی میں خود فائرنگ کی اور وہ بھی کسی عام اسلحے سے نہیں بلکہ مشین گن سے۔جی ہاں یہ واقعہ لیبیا میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے مغربی شہر زاویا میں شادی کی ایک تقریب میں دولہا نے مشین گن سے فائرنگ کی۔سوشل میڈیا اور دیگر لیبیائی پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دولہا کو گولیوں کی بیلٹ سے لیس مشین گن اٹھائے ہوئے اور شادی کے شرکاء کے درمیان جشن کے ماحول اور سرخ روشنی کے بیچ ہوا میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ان خوفناک مناظر کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ اکثر نے اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ان واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔