فوجی طاقت مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، چین

Wait 5 sec.

بیجنگ: چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن کا کہنا ہے کہ چین بیرونی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن کا کہنا ہے کہ چینی فوج علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج اپنی تعمیر و تشکیل کے تجربات دیگر افواج کے ساتھ شیئر کرے گی اور مناسب معاونت فراہم کرے گی، ہم مشترکہ مشقوں، عملے کی تربیت، ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے، فوجی طاقت مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، ظلم اور زبردستی سے تقسیم میں مزید اضافے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو متعلقہ فریقین کی خودمختاری اور مرضی کا احترام کرنا چاہیے، چین دشمنی کے خاتمے کے لیے بطور مستحکم قوت برقرار ہے۔ایران جنگ بہت جلد نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی، جے ڈی وینسان کا کہنا تھا کہ ہمیں کثیر الجہتی نظام کی پاسداری کرنی چاہیے، تمام متعلقہ ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا خیال رکھنا چاہیے، مساوی اور منظم ملٹی پولر دنیا کی تعمیر کرنی چاہیے۔