واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ ہم سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کسی ثابت کے ذریعے نہیں بلکہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دوران پریس بریفنگ امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ امریکا اس وقت جنگ کے کس مرحلے میں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ امید ہے کہ ہم جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردیفروری میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے، جن میں سرکاری عمارتوں، فوجی تنصیبات، میزائل تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون برسائے تھے۔