یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

Wait 5 sec.

خاتون کے روپ دھارے لوگوں کو چکما دینے والا شاطر ملزم پکڑا گیا۔یہ واقعہ ترکیہ میں پیش آیا جہاں پولیس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے خاتون کا روپ دھارا اور اپنی بہن کا شناختی کارڈ کا استعمال کرتا رہا۔مفرور ملزم کو 8 سال تک پولیس تلاش نہ کر سکی کیونکہ اس نے اپنی وضع قطع میں تبدیلی کی اور خاتون بن کر پولیس کی نظروں سے اوجھل رہا۔ملزم طغرل کو 2018 میں چوری اور جعلی سرکاری اہلکار بن کر لوٹنے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سزا سے بچنے کے لیے اس نے اپنا حلیہ بدل لیا اور شناخت چھپا کر روپوش رہا۔تفتیشی اہلکاروں کو مذکورہ شخص کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب اس نے اپنی بہن کے بینک کارڈز سے خریداری کی اور حالانکہ اس کی بہن ملک سے باہر تھی۔مشکوک ٹرانزکشنز اور مالی لین دین میں فراڈ کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور پھر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ شخص مفرور ملزم ہے۔