ویسٹ انڈیز دورہ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، یک روزہ اسکواڈ میں روہت کا نام شامل، ٹی-20 میں مینک-پرنس کی انٹری

Wait 5 sec.

ویسٹ انڈیز کے خلاف ستمبر-اکتوبر میں ہونے والی یک روزہ اور ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے بدھ (16 ستمبر) کو دونوں فارمیٹس کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا۔ ون ڈے سیریز کا پروگرام ’ایشین گیمز 2026‘ سے ٹکرا رہا ہے۔ ایسے میں سلیکٹرز کو کئی تبدیلیاں کرنی پڑیں۔ News #TeamIndia ODI & T20I squads announced for West Indies tour of India 2026, along with updated squad for Japan T20I & Asian Games.More Details ▶️https://t.co/Lxx3Bz8Q14 pic.twitter.com/Y9RGlQ09XK— BCCI (@BCCI) September 16, 2026یک روزہ سیریز کے لیے جو ہندوستانی ٹیم منتخب کی گئی ہے، اس میں 5 کھلاڑیوں کی واپسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ، تیز گیند باز محمد سراج، سلامی بلے باز یشسوی جیسوال، مڈل آرڈر بلے باز ریتوراج گائیکواڈ اور آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کو یک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ پانچوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف حالیہ یک روزہ سیریز میں نہیں کھیلے تھے۔تیز گیند باز عاقب نبی، وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل اور مڈل آرڈر بلے باز نمن دھیر کو بھی ہندوستانی یک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عاقب نبی، دھرو جوریل اور نمن دھیر اس سیریز میں ہندوستان کے لیے یک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ دھرو جوریل کو وکٹ کیپر کے دوسرے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جوریل کو رشبھ پنت پر ترجیح دی گئی ہے۔ پنت کو اس سال نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ تاہم چوٹ کی وجہ سے وہ اس سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد یک روزہ ٹیم میں ان کی واپسی نہیں ہو پائی ہے۔ ویسے پنت کو اگلے ماہ ہونے والے ایرانی کپ کے لیے ’ریسٹ آف انڈیا‘ کا کپتان بنایا گیا ہے۔تیز گیند باز عاقب نبی، وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل اور مڈل آرڈر بلے باز نمن دھیر کو بھی ہندوستانی یک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عاقب نبی، دھرو جوریل اور نمن دھیر اس سیریز میں ہندوستان کے لیے یک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ دھرو جوریل کو وکٹ کیپر کے دوسرے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جوریل کو رشبھ پنت پر ترجیح دی گئی ہے۔ پنت کو اس سال نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ تاہم چوٹ کی وجہ سے وہ اس سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد یک روزہ ٹیم میں ان کی واپسی نہیں ہو پائی ہے۔ ویسے پنت کو اگلے ماہ ہونے والے ایرانی کپ کے لیے ’ریسٹ آف انڈیا‘ کا کپتان بنایا گیا ہے۔دوسری جانب رویندر جڈیجہ کی آمد سے ٹیم کو بلے بازی کے ساتھ بائیں ہاتھ کی اسپن گیند بازی کا متبادل بھی ملے گا۔ اسپن شعبہ میں جڈیجہ کے علاوہ کلدیپ یادو بھی ہیں۔ تیز گیند بازی میں محمد سراج کے علاوہ پرسدھ کرشنا اور گرنور برار پر سب کی نظریں ہوں گی۔ وہیں پہلی بار منتخب کیے گئے عاقب نبی بھی اپنا اثر دکھانا چاہیں گے۔ نتیش کمار ریڈی کو ایشین گیمز کی ٹیم سے واپس بلا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب زخمی ورون چکرورتی ایشین گیمز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ وپراج نگم کی ٹی-20 ٹیم میں انٹری ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نتیش کو 50 اوورز کی کرکٹ میں زیادہ میچ ٹائم دینا چاہتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے شریئس ایئر کو کپتانی سونپی گئی ہے۔ اس ٹیم میں تیز گیند باز مینک یادو اور پرنس یادو کی واپسی ہوئی ہے۔ 15 سال کے ویبھو سوریہ ونشی کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ اسپن کے شعبہ میں اکشر پٹیل، روی بشنوئی اور واشنگٹن سندر موجود ہیں۔ وہیں عرشدیپ سنگھ تیز گیند بازی کی قیادت کریں گے۔ یش ٹھاکر کو اس ٹی-20 ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اب بھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں اور انہیں کسی بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ ہرش دوبے، سوریانش شیڈگے اور ہرشت رانا بھی انجری کی وجہ سے انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، ریتوراج گائیکواڈ، کے ایل راہل (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، محمد سراج، عاقب نبی، یشسوی جیسوال اور نمن دھیر۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: شریئس ایئر (کپتان)، ابھیشیک شرما، ویبھو سوریہ ونشی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما (نائب کپتان)، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، نتیش کمار ریڈی، عرشدیپ سنگھ، پرنس یادو اور مینک یادو۔ایشین گیمز کے لیے اپڈیٹیڈ ہندوستانی ٹیم: شریئس ایئر (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، تلک ورما (نائب کپتان)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، ویبھو سوریہ ونشی، یش ٹھاکر اور وپراج نگم۔