واشنگٹن: ایران میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کے ریسکیو کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کرتے ہوئے امریکی فوج کی تاریخ کا خطرناک ترین آپریشن قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی انتہائی خفیہ اور حساس وڈیو 5 ماہ کے بعد جاری کر دی گئی ہے۔امریکی ٹی وی شو ‘سیکسٹی منٹس’ (60 Minutes) میں جاری کی گئی وڈیو میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرتے اور اہلکاروں کو ایرانی حدود کے اندر سے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو باحفاظت ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بازیاب ہونے والے امریکی کرنل نے پہلی بار عوامی سطح پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح شدید زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو دن تک چھپ کر زندہ رہے اور بالآخر امریکی ریسکیو ٹیم ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔پروگرام ‘سیکسٹی منٹس’ کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوج کی تاریخ کے انتہائی پیچیدہ، حساس اور خطرناک ترین ‘سرچ اینڈ ریسکیو’ آپریشنز میں شمار کی جا رہی ہے۔