ترکش ایئرلائنزکا طیارہشدید طوفانکی زد میں، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں

Wait 5 sec.

استنبول: ترکش ایئرلائنز کا طیارہ شدید طوفان کی زد میں آنے سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ چیخ و پکار کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائنز کی پرواز TK661 استنبول سے تیونس جاتے ہوئے شدید طوفان اور ہوائی جھٹکوں کی زد میں آ گئی، جس کے باعث لینڈنگ کی 3 ناکام کوششوں کے بعد طیارے کو متبادل ایئرپورٹ منتقل کرنا پڑا۔تیونس کے ‘قرطاج انٹرنیشنل ایئرپورٹ’ پر لینڈنگ کے دوران تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے طیارہ شدید ہچکولے کھانے لگا، جس پر پرواز میں موجود مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ چیخ و پکار کرنے لگے۔پرواز میں موجود ایک مسافر مرینا مسکایا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں طیارے کے گرنے اور جھٹکوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مسافروں نے پائلٹس سے التجا کی کہ مزید کوشش کے بجائے طیارے کو کسی محفوظ مقام پر لے جایا جائے۔پائلٹس نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لینڈنگ منسوخ کی اور طیارے کا رخ 60 میل دور ‘انفیدھا ہامامیت انٹرنیشنل ایئرپورٹ’ کی طرف موڑ دیا، جہاں طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ مسافروں نے مشکل وقت میں مہارت سے لینڈنگ کروانے پر پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔