ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ کےقریب پہنچ رہی ہے۔ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا پڑ سکتی ہیں ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا جب کہ ایران جنگ میں آئندہ اقدامات سے پہلے علاقائی شراکت داروں کی رائےسنوں گا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی اور تیل برآمدی سے روکنے کے اقدامات سے مطمئن ہوں، ایرانی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ بہت بڑا اقدام ہو گا، تمام آپشنز زیرغور ہیں۔قبل ازیں امریکی صدر نے شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کسی ثابت کے ذریعے نہیں بلکہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دوران پریس بریفنگ امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ امریکا اس وقت جنگ کے کس مرحلے میں ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ امید ہے کہ ہم جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔