ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کے مسافر طیارے میں دوران پرواز پاور بینک پھٹنے کے سبب طیارے میں آگ لگ گئی اور اسے ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراس کی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبین میں لیتھیم بیٹری کا پاور بینک چارنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے آگ کا شعلہ بھڑکا اور آگ لگ گئی۔رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے میں آگ لگنے کے سبب کیبن میں دھواں پھیل گیا۔ جس وقت یہ حادثہ رونما ہوا اُس وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر اڑان بھر رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق سی ای او ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا جو پاور بینک کو چارج پر لگا کر سوگئے تھے جو دوران پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے، واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔ہنی مون کے دوران حادثہ، باربی کیو میں لگی آگ سے دلہن جھلس گئی، ویڈیو وائرلپائلٹ کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا اور طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔