نئی دہلی: بھارت کے مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ہنی مون کے لیے پہنچنے والے ایک نو بیاہتا جوڑے کو غیر متوقع حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو بھی سوشل پر گردش کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو بیاہتا جوڑا ہوم اسٹے کے دوران باربی کیو کی تیاری میں مصروف تھا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دلہن شدید زخمی ہوگئی اسے بچانے کی کوشش میں اس کا شوہر بھی زخمی ہوا۔رپورٹس کے مطابق سمیر داس کی شادی نکھیتا ساہا سے تقریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی۔ چند روز قبل دونوں ہنی مون کے لیے دارجلنگ کے سیتونگ علاقے میں گئے تھے۔ وہاں ایک ہوم اسٹے میں قیام کے دوران وہ باہر بیٹھ کر باربی کیو تیار کر رہے تھے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/09/01-3.mp4اسی دوران ایک ملازم نے باربی کیو پر تیل ڈال دیا جس کے فوراً بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ دلہن کے کپڑوں تک پہنچ گئی جس سے وہ 60 فیصدجھلس گئی اسے سلی گوڑی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔سمیر کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ ہوم اسٹے کے منتظمین نے لاپرواہی برتی اور مناسب حفاظتی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے، نکھیتا کو اسپتال پہنچانے کے لیے بھی ہوم اسٹے کی جانب سے کوئی گاڑی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔امریکا : 5 خواتین کا مبینہ قتل : اہم شواہد مل گئےہوم اسٹے کے منتظم نے ملازم کی لاپرواہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھانا پکانے کے تیل کے بجائے مٹی کا تیل (کیروسین) ڈالنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔