مغربی بنگال ضمنی انتخاب: نندی گرام کے بعد ریجی نگر سے ممتا بنرجی کے امیدوار ربیع العالم چودھری نے بھی نام واپس لیا

Wait 5 sec.

ہفتہ (19 ستمبر) کو ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کے ریجی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار ربیع العالم چودھری نے اپنا نامزدگی فارم واپس لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس ضمنی انتخاب سے باہر ہو گئی ہے۔ دراصل مغربی بنگال کی نندی گرام اور ریجی نگر اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نامزدگی فارم واپس لینے کی آخری تاریخ 19 ستمبر مقرر کی تھی۔ اس سے قبل نندی گرام سے سنچیتا پردھان نے اپنا نامزدگی فارم واپس لے کر ممتا بنرجی کو جھٹکا دیا تھا۔Rabiul Alam Chowdhury, the Mamata Banerjee-led TMC faction's candidate for the Rejinagar bypoll seat, has withdrawn his candidacy. pic.twitter.com/l0kFUSy8br— IANS (@ians_india) September 19, 2026واضح رہے کہ نامزدگی فارم داخل کرنے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی نندی گرام اور ریجی نگر سے ٹی ایم سی (ممتا گروپ) کا انتخابی مقابلہ ختم ہو گیا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی کی ان 2 سیٹوں پر ضمنی انتخابات 6 اکتوبر کو ہونے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے محمد عبداللہیل کافی ریجی نگر اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے، جبکہ ملن پردھان کو نندی گرام سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ سی پی ایم نے ریجی نگر سے ایڈووکیٹ سعید اسد علی کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ سی پی آئی نے نندی گرام سے شانتی گوپال گری کو امیدوار بنایا ہے۔ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں کانگریس کے امیدوار ملن پردھان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ جمعہ کو ایک پرانے معاملے میں ملن پردھان کو گرفتار کر لیا گیا۔ممتا بنرجی نے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی گرفتاری پر سوال اٹھائےبی جے پی نے نندی گرام سے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کے سابق پی اے چندر ناتھ رتھ کی والدہ ہاسی رانی رتھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد چندر ناتھ رتھ کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ریجی نگر سے بی جے پی نے شنکھارو سرکار کو ٹکٹ دیا ہے۔ نندی گرام میں ضمنی انتخاب کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے یہ سیٹ چھوڑ دی اور بھوانی پور سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو شکست دی تھی۔ ریجی نگر سیٹ عام جنتا انّین پارٹی (اے جے یو پی) کے بانی ہمایوں کبیر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے ناؤدا اسمبلی سیٹ سے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔