طرابلس: اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارہ حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کردی گئی۔لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر ایک اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے بعد لیبیا کے متعلقہ حکام نے ہنگامی طور پر ملک کی فضائی حدود بند کرتے ہوئے طیاروں کی آمدورفت معطل کر دی۔تاحال حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت اور جانی نقصان سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ ایئرپورٹ حکام صورتحال کا جائزہ لینے اور مزید معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔مصراتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب طیارے کو انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ طیارے کے ایک انجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی، لینڈنگ کے دوران طیارہ رنوے سے نیچے اتر گیا۔مصراتہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا اور آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو اور ایئرپورٹ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔متعلقہ حکام نے حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر کے واقعے کی فنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انجن کی خرابی اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔