سعودی عرب: کونسے علاقے منگل سے ہفتے تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں منگل سے ہفتے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق الجموم، بحرہ، القنفذہ، مکہ مکرمہ، الکامل، اللیث، طائف، میسان، اضم اور العرضیات بارش کی زد میں رہیں گے۔سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش جبکہ نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے تیز بارش کے سبب شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی عرب میں نئی بجٹ ایئرلائنرپورٹس کے مطابق ’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔‘سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔