تہران: سیکریٹری ایران قومی سلامتی کونسل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کو امریکا سے مذاکرات کے لیے ایرانی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ایرانی قومی سلامتی کونسل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے، قطری ثالت کے ذریعے ہم نے شرائط واشنگٹن تک پہنچا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو جنگ کےخاتمے کے لیے ہماری شرائط ماننا ہوں گی جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے، جنگ روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ منجمد اثاثوں کی بحالی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ شرائط میں شامل ہے۔یہ پڑھیں: ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوچکے؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشافانہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر کے اندازے اور حساب کتاب غلط ثابت ہوئے۔ ایران آج امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہے اور امریکی فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے سنجیدہ ہے، اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں موجود امریکی اڈوں اور واشنگٹن کے مفادات کو پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ نشانہ بنائے گا۔