’’اسٹوڈنٹس ہندوستان کے مستقبل ہیں، ان کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو سکتا۔ اسٹوڈنٹس کے اندر تجسس ہوتا ہے، وہ نفرت نہیں کرتے، نرم گفتار ہوتے ہیں، بے خوف ہوتے ہیں، صابر ہوتے ہیں، ایماندار ہوتے ہیں۔ لیکن آج ہندوستان کے اسٹوڈنٹس خوش نہیں ہیں، کیونکہ وہ پریشان ہیں، ان کے اوپر بہت دباؤ ہے، انھیں مستقبل روشن دکھائی نہیں دے رہا۔‘‘ یہ تبصرہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کے اندور میں ’چھاتروں کی گونج‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے ہزاروں طلبا و نوجوانوں کی موجودگی میں سسٹم کے ذریعہ طلبا کو ہراساں کیے جانے کی تفصیل بیان کی۔स्टूडेंट्स भारत के भविष्य हैं, उनके बिना देश मजबूत नहीं हो सकता।स्टूडेंट्स • Curious होते हैं• नफरत नहीं करते• Humble होते हैं • निडर होते हैं• Tolerant होते हैं• ईमानदार होते हैंलेकिन आज हिंदुस्तान के स्टूडेंट्स खुश नहीं हैं। क्योंकि • स्टूडेंट्स… pic.twitter.com/uA8s9x3nvW— Congress (@INCIndia) September 19, 2026راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا سسٹم تیار کیا گیا ہے، جس میں نوجوانوں کو ’اندھ بھکت‘ بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے سسٹم کی واضح تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سسٹم میں الگ الگ لیئرس ہیں، اور اعلیٰ سطح پر 6 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی کے مطابق یہ 6 لوگ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈووال، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، صنعت کار گوتم اڈانی اور انل امبانی ہیں۔देश पर सिस्टम का कब्जा है, जिसके टॉप पर 6 लोग बैठे हैं 1. नरेंद्र मोदी: पूरे सिस्टम को चलाते हैं2. अमित शाह: देश को भड़काते हैं, स्टूडेंट्स को पिटवाते हैं3. अजीत डोभाल: मोदी-शाह को इन्फॉर्मेशन देते हैं 4. मोहन भागवत: विचारधारा की बातें करते हैं5. अडानी-अंबानी: पूरे… pic.twitter.com/6AYAhoJKfk— Congress (@INCIndia) September 19, 2026راہل گاندھی نے تقریب میں یہ بھی بتایا کہ مذکورہ بالا 6 لوگ سسٹم میں کون کون سی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ انھوں نے بے باکانہ انداز میں کہا کہ ’’نریندر مودی جی اس پورے سسٹم کو چلاتے ہیں۔ اسٹوڈنٹس کو مارنے، کیل والی لاٹھی سے پٹائی کرنے، پیلٹ گن سے نشانہ بنانے کا کام امت شاہ سنبھالتے ہیں۔ اجیت ڈووال، جو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ہیں، وہ غیر رسمی بات چیت میں کہتے ہیں کہ اگر ہندوستان کو کنٹرول کرنا ہے تو صرف 500 لوگوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ اجیت ڈووال سے متعلق وہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ انھوں نے ہندوستان کے ٹیلی فون، واٹس ایپ، فیس بک، کمیونکیشن پر قبضہ کر رکھا ہے اور فون ٹیپنگ جیسے عمل سے اہم جانکاریاں حاصل کر نریندر مودی اور امت شاہ تک پہنچاتے ہیں۔देश पर 'सिस्टम' का कब्जा हैजिसे 6 लोग कंट्रोल कर रहे हैं pic.twitter.com/Cf1BNPc15o— Congress (@INCIndia) September 19, 2026آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’موہن بھاگوت جی نظریات اور آئیڈیولوجی کی بات کرتے ہیں۔ ان کی تنظیم کو ہزاروں کروڑ روپے دیے جاتے ہیں جس سے وہ اسکول، کالجز اور دیگر انسٹی ٹیوشن چلاتے ہیں۔‘‘ صنعت کاروں گوتم اڈانی اور انل امبانی سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ لوگ فائنانس کرتے ہیں۔ جو بھی پیسہ کانٹریکٹ وغیرہ سے یہ کماتے ہیں، سبھی گھما کر بی جے پی کو دے دیا جاتا ہے جس سے نریندر مودی کی مارکیٹنگ ہوتی ہے اور پورا سسٹم چلتا ہے۔ راہل گاندھی یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس لیئر کے نیچے الگ الگ لوگ ہیں اور مختلف اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مثلاً بزنس، عدلیہ، بیوروکریسی، ایجوکیشن، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس... ہر ادارہ پر سسٹم نے اپنا ایک نہ ایک آدمی بیٹھا رکھا ہے۔ مثال پیش کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان میں سچن تندولکر، کپل دیو اور دیگر کرکٹرس کے ہوتے ہوئے سسٹم نے امت شاہ کے بیٹے کو کرکٹ کا پورا ٹھیکہ دے دیا ہے۔सिस्टम को स्टूडेंट्स से खतरा है, क्योंकि वो सवाल पूछता है।स्टूडेंट्स पूछता है • अमित शाह के बेटे ICC के चेयरमैन कैसे बन गए?• देश के पूरे बिजनेस को दो लोगों ने कैसे कैप्चर कर लिया? • ज्यूडिशरी समेत बाकी संस्थाएं अपना काम क्यों नहीं कर रहीं?• इलेक्शन कमीशन अपना काम… pic.twitter.com/uuWk2U31cD— Congress (@INCIndia) September 19, 2026اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے تعلم سے متعلق کچھ اہم حقائق بھی سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، لیکن آج تعلیم کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کچھ اعداد و شمار سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ ’’یو پی اے حکومت میں بجٹ کا 4.6 فیصد تعلیم میں جاتا تھا، جسے اب 2.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں 1.5 کروڑ اسکالرشپس چھین لی گئی ہے، آج ہندوستان میں 10 لاکھ اساتذہ کی پوسٹ خالی پڑی ہے۔‘‘ انھوں مزید سچائی سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں ایک لاکھ سرکاری اسکول بند ہوئے ہیں، جن میں سے 55 فیصد اسکول مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے تھے۔ حالات ایسے ہیں کہ 100 میں سے صرف 14 بچوں کو ہاسٹل مل سکتا ہے۔ جب انفراسٹرکچر منہدم ہوتا ہے تو اسٹوڈنٹس خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ ایسا تبھی ہوتا ہے جب حکومت ایجوکیشن میں کم پیسہ ڈالتی ہے۔‘‘देश में शिक्षा सरकार की जिम्मेदारी होती है, लेकिन आज शिक्षा को कमजोर किया जा रहा है।⦿ UPA सरकार में बजट का 4.6% शिक्षा में जाता था, जिसे अब 2.6% कर दिया गया है ⦿ पिछले 10 साल में 1.5 करोड़ स्कॉलरशिप छीन ली गई है⦿ आज हिंदुस्तान में 10 लाख टीचरों की पोस्ट खाली पड़ी है :… pic.twitter.com/pQCDgUoe0L— Congress (@INCIndia) September 19, 2026देश में 1 लाख सरकारी स्कूल बंद हुए हैं, जिनमें से 55% स्कूल मध्य प्रदेश और यूपी के थे।हालात ऐसे हैं कि 100 में से सिर्फ 14 बच्चों को हॉस्टल मिल सकता है, इन्फ्रास्ट्रक्चर ढह जाता है और स्टूडेंट खतरे में होता है।ऐसा तभी होता है- जब सरकार एजुकेशन में कम पैसा डालती है।: नेता… pic.twitter.com/ykejuZVpcU— Congress (@INCIndia) September 19, 2026راہل گاندھی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال کو بدلنا بہت ضروری ہے، اور اس کے لیے ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں طلبا کی ٹوٹی ہوئی امید واپس آئے اور وہ پھر سے تعلیم اور سسٹم پر اعتماد کرنا شروع کریں۔ اسٹوڈنٹس اپنی قوت، تجسس، ایمانداری و محنت کے زور سے ملک کو آگے بڑھائیں۔‘‘ وہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’آج ملک میں جو تشدد اور نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اسے طلبا ہی مٹا سکتے ہیں، اسے اَندھ بھکت کبھی نہیں مٹا سکتا۔ ہم طلبا کا ہندوستان چاہتے ہیں، اَندھ بھکتوں کا نہیں۔‘‘हम चाहते हैं:• स्टूडेंट्स की टूटी हुई उम्मीद वापस आए और वे फिर से शिक्षा और सिस्टम पर विश्वास करना शुरू करें• स्टूडेंट्स अपनी स्ट्रेंथ- Curiosity, Honesty, Compassion, Love, Affection- के बल से देश को आगे बढ़ाएंआज देश में जो हिंसा और नफरत फैलाई जा रही है, उसे छात्र ही… pic.twitter.com/r6uLxKdwP2— Congress (@INCIndia) September 19, 2026