امریکی ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ کریش کرگیا جبکہ پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف 16 جنگی طیارہ حادثے کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ پولیس کی جانب سے ملبے سے خطرناک کیمیکلز کے اخراج کی اطلاع کے بعد قریبی رہائشیوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے جوائنٹ بیس سان انتونیو لیک لینڈ میں 149ویں فائٹر ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کے عہدیدارسارجنٹ ڈیرک گوٹیئرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پائلٹ کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈیرک گوٹیئرز نے پائلٹ کی شناخت یا کسی بھی قسم کے زخموں سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے انکار کر دیا۔گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شیرف مائیکل ڈی شی نے بتایا کہ پائلٹ ہوش میں تھا اور اسپتال میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے بات کر رہا تھا۔سعودی اتحادی یمنی فورسز کا حوثیوں کیخلاف ایکشن، 30 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰطیارہ الپینا میں واقع نیشنل گارڈ کے ایک اڈے پر تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہا تھا، جو ڈیٹرائٹ سے تقریباً 190 میل (305 کلومیٹر) شمال میں واقع ہے۔