آوارہ کتوں کے خلاف انوکھا احتجاج، مظاہرین نے سرکاری دفتر میں کتے چھوڑ دیے

Wait 5 sec.

ناسک(18 ستمبر 2026): بھارت آوارہ کتوں کے خلاف ایکشن نہ لینے پر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے علاقے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف ایک انتہائی دلچسپ اور انوکھا احتجاجی واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے پر مظاہرین نے غصے میں آ کر سرکاری دفتر کے اندر ہی کتے چھوڑ دیے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نپھاڑ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ان کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مقامی افراد اور سیاسی کارکنان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے https://t.co/FwnQ2oxG8v— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 18, 2026اسی سلسلے میں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے کی قیادت میں مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے بوریوں سے آوارہ کتے نکال کر براہِ راست افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔اس انوکھے احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے چیف آفیسر کو طنزیہ طور پر نوٹوں کی مالا پہنانے کی کوشش بھی کی گئی۔مظاہرین کا مؤقف ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں، خواتین اور سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ اتنے سنگین مسئلے کے باوجود اب تک اس کے حل کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔