تہران: ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق قرارداد ویٹو کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے چینی اور روسی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ویٹو نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا اور قانون کی حکمرانی کی دوبارہ توثیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یک قطبی نظام جس میں ایک فریق طاقت اور دباؤ کے ذریعے دوسرے فریق سے رعایتیں حاصل کرتا ہے، اس کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔The unipolar order in which one side extracts concessions through force and coercion has ended. China and Russia’s vetoes rejected the political abuse of the Security Council and reaffirmed the rule of law. We must defend multilateralism; unilateralism serves no one’s interests.— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) September 17, 2026ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کثیرالجہتی نظام کے دفاع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرفہ پسندیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس حوالے سے اقوامِ متحدہ میں پیش کی گئی قرار داد کو چین اور روس نے رد کردیا ہے۔امریکا نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کردیاقرارداد میں ماہرین کے آزاد پینل کی بحالی شامل تھی، جس کا کام خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنا، 15 رکنی سلامتی کونسل کو رپورٹ دینا اور مزید کارروائی کی سفارش کرنا تھا۔