85 سالہ شخص کی 4 سالہ بچی سے زیادتی

Wait 5 sec.

ممبئی(17 ستمبر 2026): بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر میں پولیس نے 85 سالہ ایک معمر شخص کو چار سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کم سن بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اس کی والدہ گھریلو کاموں میں مصروف تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران ملزم پڑوسی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو اپنے گھر بلا لیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کچھ دیر بعد بچی کی والدہ نے اسے غائب پایا تو قریبی علاقوں میں تلاش شروع کر دی، جس کے بعد وہ بچی کو ملزم کے گھر سے بازیاب کرا کے واپس لے آئیں۔واقعے کے بعد بچی کی والدہ نے رام نگر پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کروائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 75 اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکول آفینسز (پوکسو) ایکٹ کی دفعہ 8 کے تحت مقدمہ درج کر کے 85 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔اس سے قبل جولائی میں مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں بھی ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک 25 سالہ شخص کرن بھیکھو واگھمارے کو پانچ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم بچی کو اس کے گھر سے لے گیا تھا اور بعد میں اس کی لاش قریبی جنگلی علاقے میں جھاڑیوں سے ملی تھی۔ پولیس نے اس واقعے میں بھی ملزم کے خلاف قتل، اغوا، ریپ اور شواہد مٹانے سمیت پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔