سعودی عرب: طائف میں ڈرون فضا میں تباہ، ملبہ گرنے سے 1 شخص جاں بحق

Wait 5 sec.

ریاض (17 ستمبر 2026): سعودی عرب کے شہر طائف میں ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا گیا جس کا ملبہ گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون کا ملبہ گرنے سے جاں بحق کی شناخت یمنی شہری کے طور پر ہوئی، زخمیوں میں ایک سعودی خاتون اور پاکستانی شہری ہے۔سعودی شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون کو فضا میں تباہ کیا گیا، طائف میں ڈرون کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔