برطانیہ: افراط زر کی شرح 3 اعشاریہ 1 فیصد کی حد پار کرگئی

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ میں مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، افراط زرکی شرح 3 اعشاریہ 1 فیصد کی حد پار کرگئی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کو افراط زر کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیا اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں 4 اعشاریہ 6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رپورٹ میں آنے والے دنوں میں افراط زر کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ستمبر کے آخر میں یورپ جانے والی خام تیل کی کچھ کھیپ منسوخ کی گئی ہیں۔سعودی عرب: خریداروں کیلیے خوشخبری! رعایتی آفر سے فائدہ اٹھائیںیمن کے حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کا اہم آئل انفرااسٹرکچر متاثر ہوا اور ان ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن تاحال بند ہے۔ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیا جاتا تھا جو عالمی تیل کی سپلائی کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔