اسرائیل نے فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کو گرفتار کرلیا

Wait 5 sec.

رام اللہ: اسرائیلی حکام نے گزشتہ روز ایک فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں رپورٹنگ کے بعد واپس لوٹتے ہوئے گرفتار کرلیا، اس بات کا دعویٰ ان کی بہن اور ایک ساتھی صحافی نے کیا۔غیر ملکی ذرائع بلاغ کے مطابق گرفتار کی گئی صحافی نقاء حامد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد پر کوریج کرتی رہی ہیں، بشمول قصرہ گاؤں کے، جہاں آباد کاروں نے رہائشیوں کو اندر محصور کر کے خوراک اور دیگر اشیاء کی فراہمی بند کردی تھی۔فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی بہن فاطمہ نے فیس بک پر لکھا کہ نقاء کو ”آج بیت لحم کے قریب چیک پوسٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فلسطینیوں کے مصائب کی کوریج کر کے واپس لوٹ رہیں تھیں۔ان کے ساتھ سفر کرنے والے صحافی حمادہ منصور نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نقاء اور دیگر رپورٹرز کو روکنے کے بعد نقاء حامد کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کے ساتھیوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی (TRT) کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، نقاء حامد نے حال ہی میں ایرانی انگریزی زبان کے نشریاتی ادارے ‘پریس ٹی وی’ کے لیے بھی کام کیا تھا، جس نے اس گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے انہیں مغربی کنارے کی نامہ نگار قرار دیا ہے۔ تاہم، حمادہ منصور کے مطابق نقاء ایک فری لانس صحافی تھیں اور اب اس ادارے کے ساتھ منسلک نہیں تھیں۔حوثیوں نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی رپورٹ کو مسترد کر دیااسرائیلی حکام کی جانب سے اس گرفتاری پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔