دہلی میں نابالغ لڑکی سے عصمت دری اور قتل کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے خواتین کی حفاظت کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ دہلی میں 17 سالہ بچی کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں اور اس کے بعد اسے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ چند ہی روز قبل ایک اور نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔‘‘दिल्ली में एक 17 साल की बच्ची के साथ क्रूरता की सारी हदें पार कर दी गईं और उसके बाद उसे बर्बरता से मार डाला गया। कुछ ही दिनों पहले एक और नाबालिग लड़की का बलात्कार किया गया। देश में महिला सुरक्षा के लिए कोई ज़िम्मेदारी लेने को तैयार ही नहीं है - महिलाओं के विकास की सिर्फ़ खोखली…— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) September 19, 2026اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ ’’ملک میں خواتین کی حفاظت کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار ہی نہیں ہے۔ خواتین کی ترقی کی صرف کھوکھلی باتیں کی جاتی ہیں۔ سینکڑوں خواتین پر مظالم ہوتے ہیں، تشدد کیا جاتا ہے، لیکن وہ مجرموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی امید نہیں کر سکتیں، ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’معاشرہ اور حکومت دونوں خواتین کو تحفظ، آزادی اور مساوات کا حق دینے میں پوری طرح ناکام ہیں۔‘‘دہلی میں گینگ ریپ اور قتل: راہل گاندھی کا امت شاہ سے سوال- ’خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری آخر کس کی؟‘قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ 13 ستمبر کو سامنے آیا، جب شمالی دہلی کے سروپ نگر علاقے میں کشک روڈ پر جے پال رانا کے کھیت کے قریب ایک بری طرح سڑی گلی لاش ملی۔ حالت ایسی تھی کہ شروع میں پولیس یہ بھی طے نہیں کر پائی کہ لاش لڑکے کی ہے یا لڑکی کی۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق تحقیقات کے بعد متاثرہ کی شناخت کی گئی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ اس واردات کو 4 لوگوں نے انجام دیا، جن میں 3 نابالغ ہیں۔ ملزمان نے بعد میں لڑکی کی لاش کو کھلے علاقے میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ ملزمان کو جانتی تھی اور ان کے ساتھ ٹیمپو میں سفر کر رہی تھی۔ سفر کے دوران سبھی نے شراب پی اور پھر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔ اس کے بعد چاقو سے وار کر کے اس کا قتل کر دیا گیا اور لاش کھلے کھیت میں پھینک دی گئی۔