پائلٹ نے فضا میں ’مونا لیزا‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن(19 ستمبر 2026): چھوٹے طیارے کی مدد سے دنیا کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’مونا لیزا ‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کر کے سب کو دنگ کر دیا۔امریکا میں ایک ماہر پائلٹ نے فضا میں انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے چھوٹے طیارے کی مدد سے دنیا کی مشہور زمانہ پینٹنگ ’مونا لیزا‘ کا ڈیجیٹل اسکیچ تیار کر کے سب کو دنگ کر دیا۔امریکی ریاستوں اوکلاہوما اور آرکنساس کی سرحد کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں پائلٹ نے سیسنا (Cessna R182) طیارے کے ذریعے فضا میں لگاتار تین گھنٹے تک طویل پرواز کی۔اس انوکھے آرٹ ورک کے لیے پائلٹ نے جی پی ایس ٹریکنگ اور فلائٹ پاتھ کو انتہائی نفاست اور مہارت کے ساتھ موڑا، جس کے نتیجے میں ریڈار اسکرین پر مونا لیزا کا شاندار اور مکمل خاکہ بن گیا۔جب فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس پر اس پرواز کا لائیو روٹ دیکھا گیا، تو وہ ہو بہو لیونارڈو ڈا وِنچی کی تاریخی پینٹنگ جیسا دکھائی دے رہا تھا۔پائلٹ کی اس تخلیقی صلاحیت اور فلائٹ روٹ کی یہ مہارت سوشل میڈیا اور دنیا بھر میں سخت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔