ایران کا سوئیڈن کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Wait 5 sec.

تہران (19 ستمبر 2026): ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور سوئیڈن کی ایران پالیسی کو تباہ کن قرار دیا۔یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے ایرانی بینک کا لائسنس منسوخ کر دیاتہران نے سکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق اسٹاک ہوم کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دے دیے جبکہ ایران مخالف عناصر کو سوئیڈن میں سرگرمیوں کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں ایرانی اہلکار کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔