(19 ستمبر 2026): شمالی کوریا نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد کو مسترد کر دیا جس میں اس کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنقید کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جوہری ریاست کے طور پر اس کی حیثیت ناقابل تنسیخ ہے اور اس کے پاس مؤثر جوہری ڈیٹرنٹ موجود ہے۔بیان کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ہمشیرہ کم یو جونگ نے جوہری آئی اے ای اے پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے یورینیم افزودگی کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کر لیانہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کا جانبدارانہ نکتہ نظر اور دوہرا معیار بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی تباہی کا بنیادی سبب ہے۔کم یو جونگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے امریکا کی کھلم کھلا جوہری پھیلاؤ کی سرگرمیوں اور جنوبی کوریا کے جوہری آبدوز متعارف کروانے کے منصوبے سے چشم پوشی کی ہے جبکہ اس ادارے نے شمالی کوریا کی خود دفاعی اور قانونی جوہری سرگرمیوں کے خلاف زبردستی قرارداد منظور کی۔