ڈیانا کی موت پر چارلس کا ردعمل کیا تھا؟ شہزادی کے بھائی کا دعویٰ

Wait 5 sec.

لندن : لیڈی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیانا کی موت کے بعد کنگ چارلس کا ردعمل ایسا تھا جیسے انہوں نے کوئی ’لاٹری جیت‘ لی ہو۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی پہلی اہلیہ شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی آنے والی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ 1997 میں ڈیانا کی موت کی اطلاع ملنے کے فوری بعد اس وقت کے شہزادہ چارلس کا لہجہ ایسا تھا جیسے وہ کوئی’لاٹری جیت گئے ہوں‘۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلس اسپینسر کی کتاب کے مزید اقتباسات گزشتہ روز سامنے آئے ہیں، جن میں انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد اپنے اور اس وقت کے شہزادہ چارلس کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا ہے۔چارلس اسپینسر نے لکھا کہ ڈیانا کی موت کے بعد ان سے رابطہ کرنے والے دیگر افراد شدید صدمے میں تھے لیکن شہزادہ چارلس کی آواز انہیں بےحد خوشگوار محسوس ہوئی، جیسے کسی لاٹری جیتنے والے شخص کی آواز ہو۔چارلس سپینسر نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کے شہزادہ چارلس نے ان سے کہا تھا کہ یقین رکھیں ہم اسے جلد ہی بھول جائیں گے۔اسپینسر کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ انہیں یہ خیال آیا کہ شاید شہزادہ چارلس کے اس ردعمل کی وجہ یہ تھی کہ ڈیانا کی موت انہیں اپنی پسند کی خاتون سے شادی کرنے میں آسانی پیدا کرسکتی ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی موت پر غم اور صدمے کا اظہار کرتے۔چارلس اسپینسر نے کتاب میں اپنی بہن لیڈی ڈیانا کی ذہنی کیفیت اور زندگی کے آخری برسوں سے متعلق بھی دعویٰ کیا ہے۔ان کے مطابق شہزادی ڈیانا اپنی زندگی کے آخری سالوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ برطانیہ کے جنوبی ساحل پر واقع بیچی ہیڈ نامی مقام تک گاڑی چلا کر گئی تھیں، جہاں وہ اپنی زندگی ختم کرنے کے بارے میں سوچتی تھیں۔ اسپینسر کا کہنا ہے کہ ڈیانا کی اپنے بیٹوں ولیم اور ہیری سے محبت نے انہیں ایسا انتہائی قدم اٹھانے سے روک دیا۔یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 31 اگست 1997 کو 36 برس کی عمر میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ حادثے کے وقت ان کے ساتھ ان کے دوست دودی الفائد بھی موجود تھے۔اس وقت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر کار کی رفتار موٹر سائیکلوں پر سوار فوٹوگرافروں سے بچنے کی کوشش میں تیز کردی گئی تھی جو بےقابو ہوگئی۔لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس نے 1992 میں علیحگی اختیار کرلی تھی جبکہ 1996 میں ان کی باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ اس سے ایک سال قبل ڈیانا نے بی بی سی کو دیے گئے مشہور انٹرویو میں چارلس کے کمیلا پارکر کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس شادی میں ہم تین افراد تھے، اس لیے کچھ گنجائش کم تھی، چارلس نے بعد ازاں 2005 میں کمیلا پارکر سے شادی کرلی تھی۔دوسری جانب بکنگھم پیلس نے کتاب کے ابتدائی اقتباسات پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد غیر معمولی طور پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اصولی طور پر کتابوں پر تبصرہ نہیں کرتا۔تاہم کنگ چارلس اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ مرنے والے کے قریبی عزیز کے غم کا اثر اس کی سوچ، فیصلوں اور یادداشت پر پڑ سکتا ہے اور کئی برس گزرنے کے باوجود ماضی کے واقعات کی یاد مختلف انداز میں متاثر ہوسکتی ہے۔لیڈی ڈیانا کی خوبصورتی کے راز افشا ہو گئے