اسلام آباد : بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اٹلی میں غیر قانونی ہجرت کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو اہم احتیاطی ہدایات جاری کردی ہیں۔بیورو کے مطابق اٹلی میں غیر قانونی امیگریشن کے قوانین مزید سخت کیے جارہے ہیں، جس کے باعث غیر قانونی طریقے سے اٹلی پہنچنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔جاری کردہ معلومات کے مطابق اٹلی میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر قانونی امیگریشن کے قوانین میں سختی کی گئی ہے اور اب غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد کے لیے حالات پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوگئے ہیں۔ بیورو نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اٹلی جانے کے لیے صرف قانونی راستہ اختیار کریں اور غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک جانے سے گریز کریں۔بیورو کے مطابق سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے افراد کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اٹلی کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔معلومات کے مطابق اٹلی نے 2026 سے غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچنے والے افراد کی قانونی حیثیت اور ان کی واپسی سے متعلق اقدامات کو مزید سخت کرنے کے لیے بعض پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ بیورو نے واضح کیا کہ غیر قانونی سفر میں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کے ساتھ ساتھ گرفتار ہونے، ملک بدری اور دیگر قانونی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ مقام‘‘ سے آنے والے افراد کی بنیاد پر درخواستوں کی جانچ پڑتال اور دیگر اقدامات میں بھی سختی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹلی میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔بیورو نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک روزگار یا بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے قانونی ذرائع سے سفر کریں۔ غیر قانونی ایجنٹوں اور انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے سے نہ صرف مالی نقصان ہوسکتا ہے بلکہ سفر کے دوران جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کو قانونی ویزا، ملازمت اور امیگریشن کے مقررہ طریقہ کار کے تحت سفر کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جاسکے۔اٹلی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے اہم خبر