فرانس میں غزہ پر کیے گئے اسرائیل جرائم کے بارے میں بات کرنا پر ادبی پروگرام کو دوبارہ نشر کرنے سے روک دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے سرکاری نشریاتی ادارے فرانس ٹیلی ویژنز نے فرانس 5s کے ادبی پروگرام کا ری پلے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔پروگرام کے ایک حصے میں اداکارہ و مصنفہ ایڈیل ہینل نے غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کو اجاگر کرتے ہوئے صہیونی جرائم کو اجاگر کیا تھا۔انہوں نے فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی ریاست غزہ میں نسل کشی کررہی ہے جس میں فرانس بھی شریک ہے۔ انہوں نے انسانیت کے خلاف کیے گئے جرائم پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور فلسطین کو آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔فرانس ٹیلی ویژنز نے ری پلے کو ہٹانے کو سنسرشپ قرار دینے سے انکار کیا اور پروگرام میں مصنفہ کے خیالات کو ضابطوں کے برعکس قرار دیا۔سوشل میڈیا پر ان خیالات کو وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا ہے اور سیاسی رہنماؤں نے فرانسیسی ٹی وی کے فیصلے کو سنسنرشپ قرار دیا ہے۔