کراکس (3 جولائی 2026): وینزویلا کے عبوری صدر روڈریگز نے کہا ہے کہ زلزے میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔وینزویلا میں گزشتہ دنوں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اب تک اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 2595 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔زلزلے کے نقصانات کے حوالے سے وینزویلا کے عبوری صدر روڈریگز نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاگوئیرا میں زلزلے سے بڑی تباہی ہوئی ہے اور وہاں تقریباً تمام سرکاری اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے سے 179 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ امدادی کارروائیاں ابھی ختم نہیں کی گئیں اور متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔صدر روڈریگز نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر 20 کروڑ ڈالرز کا تعمیرِ نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جس سے جاری ہونے والی رقم گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ وینزویلا میں گزشتہ دنوں 40 سیکنڈ کے وقفے سے 7.5 اور 7.2 شدت کے دو زلزلوں نے ملک کے کئی شہروں میں تباہی مچا دی تھی۔قدرت کا کرشمہ: وینزویلا میں ٹنوں ملبے تلے دبی نومولود بچی 3 روز بعد زندہ مل گئی