واشنگٹن(3 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں متعدد اہم اور سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک کر تقریباً 3 کروڑ افراد کی جانیں بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم نے بھی مجھ سے اعتراف کیا کہ میں نے جنگ روک کر کروڑوں لوگوں کو بچایا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں اس وقت مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایران کا نیا ریڈار سسٹم دوبارہ اڑا دیا گیا ہے، جس کے بعد اب ایران کے پاس کوئی فعال ریڈار سسٹم موجود نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے معروف بزنس مین ایلون مسک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایلون مسک کو دنیا کا پہلا ‘ٹریلینئر’ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے عہدے اور ذاتی قربانیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنی سرکاری تنخواہ چھوڑی، جو کہ ان کے بقول ایک بہت بڑی رقم بنتی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کروانے کا تذکرہ